ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہے اور ساتھ ہی اُن سے بچے کو اپنے پاس رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔انسٹاگرام پر اذہان کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ ’میں خالہ بن گئی ہوں، اذہان بہت پیارا ہے، اسے کھانے کو جی چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں اس بچے کو ہمیشہ کے لیے رکھ سکتی ہوں ؟پرینیتی چوپڑا کے کیپشن پر ثانیہ مرزا نے جواب میں Awee لکھا اور ساتھ میں دو دل بنا کر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور ثانیہ مرزا کے درمیان بہت گہری اور طویل دوستی ہے جس کا وہ اکثر اظہار اپنے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر کر چکی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال 2018کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اسٹار جوڑی نے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا جس کے معنی ’دانش اور سمجھدار‘ کے ہیں۔