کھیلوں کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام

کھیلوں کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا پیغام ؛

"کھیلتے رہیں ۔۔۔۔۔ جیتتے رہیں”

کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے –

نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں –

کھیل ہیمں نظم و ضبط سکھاتے ہیں –

پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے "کھیلتا پنجاب” پروگرام تشکیل دیا گیا ہے –

مسلم لیگ (نواز شریف) کی منتخب حکومت پنجاب بھر میں گراؤنڈز اور جمنیزیمز کی تعمیر و بحالی کے لئے شعبہ تعمیر و بحالی قائم کر رہی ہے –

مسلم لیگ (نواز شریف) نوجوانوں کے لئے 300 گراؤنڈز اورسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے پرعزم ہے –

سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4ارب روپے کردیا ہے –

سپورٹس فیسٹیول بحال کریں گے – ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کریں گے –

سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں یونیورسٹیز کے 10 طلبہ بھی بطورِ ممبر شامل ہوں گے –

کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے عالمی سطح کے کوچز بھرتی کریں گے –

error: Content is protected !!