راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)زرعی ترقیاتی بینک اوراسٹیٹ بینک کی ٹیمیں دوسرے انٹرڈیپارٹمنٹل ٹی توئنٹی ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔گزشتہ روزڈائمنڈگرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں زیڈٹی بی ایل نے پی سی بی الیون کو 7وکٹوں سے شکست دیدی، پی سی بی الیون پہلے کھیلتے ہوئے19.5اوورز میں 80رنز بناکرآئوٹ ہوگئی جواب میں زیڈٹی بی ایل نے 3وکٹوں کے نقصان پر 11اوورز میں 81رنز بنالئے۔ زیڈٹی بی ایل کی نداڈار اورالماس اکرم مشترکہ پلیئرآف دی میچ قرارپائیں۔ دوسرے میچ میں اسٹیٹ بینک نے ایچ ای سی کو 30رنز سے شکست دی، اسٹیٹ بینک نے سدرہ امین کے شاندار 86اورحفصہ خالد کے 66ناٹ آئوٹ کی بدولت مقررہ اوورزمیں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 167رنز بنائے، جواب میں ایچ ای سی کی ٹیم 4وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بناسکی، اسٹیٹ بینک کی سدرہ امین کو پلیئرآف دی میچ قرار دیاگیا۔ فائنل میچ کل بروزجمعہ زیڈٹی بی ایل اوراسٹیٹ بینک کی ٹیموں کے مابین کھیلاجائے گا۔