کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شیراز علی کی شاندار سنچری نے میزبان کورنگی الفتح سی سی کو حسین عباس انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میںجگہ دلادی۔ پاک رحمانیہ کو 40رنز سے شکست کا سامنا رہا۔تاج نے فاتح ٹیم کیلئے نصف سنچری اسکور کی۔ زہیب طالب اور تاج کے 3,3شکار۔ لانڈھی کولٹس نے پاک رحمانیہ کو 26رنز کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ محمد بلال اور سلمان خالد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عدنان علی نے 3کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔عثمانیہ گراؤنڈ پر کورنگی الفتح سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز میں 245رنز 3وکٹوں پر سمیٹے۔ شیراز علی نے 124رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ گاج نے 52رنز اسکور کئے اور عبدالباسط نے 18رنز بنائے۔ سید حسن علی اور صہیب آصف نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔ کورنگی سلیکٹ کی جوابی اننگز 33اوورز میں 205پر مکمل ہوگئی۔ حماد آصف 48،صہیب آصف نے 44رنزاورتاج نے40اور خورشید عالم نے 15رنز کی باری کھیلی۔ تاج نے 22رنز اورزہیب طالب نے 38رنز پر 3,3کھلاڑیوںکو میدان سے رخصت کیا۔محمد طحہ کو 34رنز پر 2وکٹ ملے۔ اشفاق احمد اور لیاقت علی نے ایمپائرز تھے۔ بابر مارکیٹ گراؤنڈ پر لانڈھی کولٹس کی ٹیم نے پہلے اننگز کا آغاز کیااورمقررہ 30اوورز میں 243رنز 6وکٹوںکے نقصان پر بنائے۔ محمد بلال نے 86اور سلمان خالد نے 61رنز کی شاندار اننگز کھیلیں جبکہ سلمان رحیم نے 19اور رمیز نے ناقابل شکست 15رنز اسکور کئے۔صلاح الدین نے 39رنز پر 2کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔پاک رحمانیہ جوابی اننگز میں 217رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نعمان 64رنز ، خرم مومن اور محمد رمضان 30رنز کے ساتھ نمایاںبلے باز رہے ۔عدنان علی 34رنز پر 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ محمد بلال،دانیال احمد اور محمد رمیز کے ہاتھ 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ایمپائرز ذیشان رضا اور عبداﷲ زرین تھے۔