راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پہلی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نیشنل جونیئرسکواش چیمپیئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔ بینظیربھٹوسکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں جاری چیمپیئن شپ کے کوارٹرفائنل مقابلے گزشتہ روزہوئے ۔ آرگنائزنگ سیکرٹری چوہدری نعیم انور کے مطابق انڈر 19کیٹگری میں حسن رضا نے جنیدخان، نوید نے عون عباس کو 3-1، ذیشان زیب نے عبدالواجد کو 3-0اور عزیرشوکت نے شہزادخان کو 3-0سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ انڈر17کیٹگری میں اسداللہ نے خاقان ملک کو 3-0، خوشحال ریاض نے ولیدخلیل کو 3-0، عباس نواز نے حذیفہ شاہد(کے پی کے) کو3-0اورحمادخان نے علی شیر کو 3-0کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انڈر11کیٹگری میں حذیفہ شاہد(سندھ) نے عبداللہ کو3-2، عبیداللہ نے سیف زمان کو 3-0، ابراہیم نے ایم زمان کو 3-0اور عثمان نے اذان علی کو 3-1کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل کل کھیلے جائیں گے۔