کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا۔سرفراز احمد سندھ، بابر اعظم سنٹرل پنجاب ، شان مسعود سدرن پنجاب ،محمد رضوان خیبر پختونخواہ ، حارث سہیل بلوچستان اور عماد وسیم ناردرن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔سیکنڈ الیون میں شامل 3 سینئر کھلاڑیوں کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے ۔ذوالفقار بابر، محمد سمیع اور اعزاز چیمہ بطور مینٹور سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے ۔بلوچستان کرکٹ ٹیم میں 44 فیصد مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے تمام کھلاڑی 11 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے ۔کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تمام ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ راشد لطیف مینٹور کرکٹرز میچ کے دوران اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔ راشد لطیف کے مطابق ہم نے یاسر شاہ اور شاداب خان کا نعم البدل تیار کرنے کے لیے نوجوان لیگ اسپنرز کو ٹیموں میں شامل کیا ہے۔

error: Content is protected !!