راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)ذیشان زیب اورعزیرشوکت پہلی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نیشنل جونیئرسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری چوہدری نعیم انور کے مطابق بینظیربھٹوسکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں جاری چیمپیئن شپ کی انڈر 19کیٹگری کے سیمی فائنل میں ذیشان زیب نے نوید کو 3-1جبکہ عزیرشوکت نے حسن رضا کو 3-0سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ انڈر 17کیٹگری کے سیمی فائنل میں اسداللہ نے حماد خان کو 3-0سے ہرادیا۔ انڈر11کیٹگری کے سیمی فائنلز میں عبیداللہ نے عثمان طاہرکو 3-1سے جبکہ ابراہیم زیب نے حذیفہ شاہد کو3-0سے ہرادیا اورفائنل میں پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل آج کھیلے جائیں گے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی محمدعلی رندھاوا فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔