پشاور( سپورٹس رپورٹر)ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاور میں کھیلا جانے والا تیسرا خواتین قومی سکواش ٹورنامنٹ واپڈا کی مقدس اشرف نے جیت لی۔ فائنل میچ واپڈا کی مقدس اشرف اور ایس این جی پی ایل کی نور الھداکے مابین کھیلا گیا۔میچ5سیٹوں پر مشتمل تھا جو واپڈا کی مقدس اشرف نے 11/6،11/7اور11/9سے جیت لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر) حامد نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سکواش میں اپنا نام پھر سے نمبر 1پر لے آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم سکواش میں نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کو بھی ہر قسم کی سپورٹ کریں گے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام سکواش کی دنیا میں روشن ہو۔ فائنل میچ جیتنے پر واپڈا کی مقدس اشرف کو 2لاکھ کا انعام دیا گیا اور دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔