کراچی (اسپورٹس رپورٹر) عبدل ایف سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جگرو ایف سی کو 1-0سے شکست دے کر لیثررلیگز انٹرا سٹی چمپئن شپ کا فائنل جیت کر بحیثیت کراچی چمپئن نیشنل چمپئن شپ کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے شاہ رخ خٹک کوایونٹ کا بیسٹ پلیئر اور جگرو ایف سی کے تنویر کوبہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔ریجنل منیجر سندھ شہروز رضوی کے مطابق 72ٹیموں پر مشتمل کراچی انٹر اسٹی چمپئن شپ کوبلاشبہ میراتھن ٹورنامنٹ کہا جاسکتا ہے جس میں افتتاحی روز 56ریکارڈ میچز کھیلے گئے۔36لیگز کی ونر اور رنر اپ ٹیموں نے انٹراسٹی چمپئن شپ میں حصہ لیا جس کے مقابلے کے ایم سی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے۔72ٹیموں کو 36,36کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا تھاجملہ مقابلے ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے گئے۔عبدل ایف سی نے فائنل جیت کر لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ میں اپنی نشست کنفرم کرلی جوماہ جولائی میں کراچی میں ہوگی جہاں مزید 70ٹیمیں جو پاکستان کے مختلف شہرو ں کی نمائندگی کرتی ہیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی۔نیشنل چمپئن کو یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ بحیثیت قومی چمپئن رواں سال 12تا20اکتوبر یونان کے شہر کریٹ کا رخ کریں گے جہاں سوکا ورلڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن کھیلا جائے گا۔لیثررلیگز کا پاکستان کے 70سے زائد شہروں میں بیک وقت مقابلے منعقد کئے گئے۔ ورلڈ گروپ کے چیئرمین محمود ٹرنک والا کا یہ خواب کے پاکستان کا ہر بچہ خوبصورت کھیل فٹبال کے ساتھ منسلک ہواور تعلیم کے ساتھ ساتھ فٹبال کھیل کی جانب بھی اپنی توجہ مرکوز رکھے۔ٹرنک والا فیملی کے اس خواب کی تکمیل کا سفر تیزی سے جاری ہے اور قلیل عرصہ میں پاکستان کے ہر شہر میںنوجوان کی اکثریتی تعداد لیثررلیگز کا حصہ بنے گی۔لیثررلیگز کی ٹیم محمود ٹرنک والا کی سربراہی میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے اسے پاکستان کے ہر شہر میں وسعت دینے کیلئے سرگرم عمل ہے۔پاکستان کے 20شہروں میں کم از کم ایک لیگ کا انعقادلیثررلیگز نے ضرور کیاہے۔ سٹی چمپئن ٹیموں کوان کے ریجن میں 4کے گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔ٹاپ 20ٹیمیں لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کا فائنل راؤنڈکراچی میں رواں سال جولائی میں کھیلیں گی۔