چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن ; پاکستان کے ناصر اقبال، نور زمان، محمد عاصم خان اور عماد فرید کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال،

نور زمان، محمد عاصم خان اور عماد فرید کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں

 

جبکہ خواتین کے ایونٹ میں پاکستان کی انم مصطفی عزیز، ملائیشیا،

مصر اور ہانگ کانگ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

 

 

چیمپئن شپ کے دوسرے روز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مردوں کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں مصر کے ابراہیم الکبانی نے ہم وطن زئیاد ابراہیم کو 1-3 سے،

ملائیشیا کے اونگ سے ہنگ نے اپنے ہم وطن دونکن لی کو 0-3 سے، مصر کے محمد نصیر نے پاکستان کے عبدالقادر کو 1-3 سے، پاکستان کے نور زمان نے اپنے ہم وطن فرحان محبوب کو 1-3 سے،

پاکستان کے ناصر اقبال نےمصر کے سیف الشینوی کو 0-3 سے، پاکستان کے عماد فرید نے ملائیشیا کے ویمینگ ہوک کو 0-3 سے، مصر کے خالد لابیب نے پاکستان کے عبداللہ نواز کو 1-3 سے اور پاکستان کے محمد عاصم خان نے مصر کے یاسین شوہدی 0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

خواتین کے کھیلے گئے سکواش کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں ملائیشیا کی چن زیون نے پاکستان کی روشنہ محبوب کو 0-3 سے، مصر کی نادین الہمامی نے پاکستان کی مہوش علی کو 0-3 سے،

پاکستان کی انعم مصطفیٰ عزیز نے ہم وطن ثناء بہادر کو 1-3 سے، مصر کی نور رامی نےپاکستان کی سعدیہ گل کو 0-3 سے، مصر کی آمنہ الریہانی نے پاکستان کی صائمہ شوکت کو 0-3 سے،

مصر کی مالاک ثمیر نے ملائیشیا کی تھنسا اترین کو 1-3 سے، ہانگ کانگ کی ونگ پو یوئی کیرسٹی نے پاکستان کی کومل خان کو 0-3 سے اور مصر کی نور خافگی نے ہم وطن مصر کی سارہ سوڈان کو 0-3 سےشکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

 

error: Content is protected !!