اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرانے دوست اور ساتھی کھلاڑی جاوید میانداد کو جواب دیدیا۔میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان علاقائی ٹیموں کے فروغ دینے کے اپنے بیان پر قائم رہے اور کہا کہ جاوید میانداد کی اپنی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کے اندر علاقائی میچز ہوتے ہیں، پاکستان وہ واحد ملک ہے، جہاں اسپانسر اپنی ٹیم کھلا دیتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ شور مچایا جارہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہت پیسہ ہے لیکن سسٹم کرپٹ ہے، نظام ٹھیک کردیں پاکستان کوئی نہیں ہراسکتا۔