لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے 36 سالہ فاسٹ باؤلر نے نعت کے چند جملے بھی تحریر کیے۔ تحریر میں نعت کے مندرجہ ذیل الفاظ تھے ’’میں اپنے نبی ﷺ کے کوچے میں، چلتا ہی گیا، چلتا ہی گیا‘‘۔ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ آپ سب کو رمضان مبارک ہو۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ محبت اور آسانی کا معاملہ رکھے۔ آمین