بیج ریسلنگ ورلڈ ریسلنگ سیریز،انعام بٹ کا شاندار آغاز

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس لنک رپورٹ)برازیل میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے انعام بٹ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے روز دونوں اپنے دونوں مقابلے جیت لیے ہیں۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے انعام بٹ نے پہلے روز دو فائٹس کی اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔پہلے راؤنڈ میں انعام بٹ نے ترکی کے ریسلر کو چت کیا جبکہ دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے آزر بائیجان کے پہلوان کو مات دی۔کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ریسلرز آج بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں میزبان ملک کے ریسلر سے مقابلہ کریں گے، سیمی فائنل باوٹ بھی آج ہی ہوگی۔انعام بٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

تعارف: newseditor