اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وفاق ہاے ایوان تجارت و صنعت پاکستان کی اعلی قیادت نے ملک میں کھیل اور ثقافت کی بھرپور ترقی و ترویج کیلئے مرکزی سطح پر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسپورٹس اور کلچر کی تشکیل نو کی ہے، جس میں کھیل اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی کنوینر مسز شاہدہ شعیب رضوی اور ڈپٹی کنوینر مسز قرتہ العین کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اراکین میں زیبا شہناز، شعیب محمد، شازلین واحدی، سید سخاوت علی، یوسف الرحمان، عثمان بٹ، عبدالرزاق بروہی شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی کا گزشتہ دنوں فیڈریشن ہاوس کراچی میں افتتاحی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی، نائب صدور مسلم محمدی اور وقار محمود خان نے خصوصی شرکت کی اور کمیٹی کے اراکین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک وطن پاکستان میں کھیل اور ثقافت کی سرگرمیوں کے ذریعے امن، محبت، دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔