جوہانسبرگ سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان وومن ٹیم کی سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر ثنا میر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی وومن اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کے تیسرے میچ میں ثنا میر نے حریف کپتان سون لوس کو پویلین رخصت کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا۔مزید پڑھیں: انگلینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان نے 15 سال پرانا ریکارڈ توڑدیاثنا میر نے سونن لوس کو آؤٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں 147ویں وکٹ حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور ون ڈے کرکٹ میں کامیاب ترین وومن اسپنر بن گئیں۔انہوں نے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا جنہوں 146 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
وومن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھارت کی جھولن گوسوامی کو حاصل ہے جو اب تک 218 وکٹیں لے چکی ہیں جبکہ 180وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کی کیتھرین فٹز پیٹرک دوسرے نمبر پر موجود ہیں.ثنا میر کو 147وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 1599 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی وومن ٹیم نے پاکستان کو فتح کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستان وومن ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 79رنز بنائے ہیں۔