بینونی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایشیا کی تیز ترین جبکہ دنیا کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنالی۔ندا ڈار نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف بینونی میں چوتھے ٹی20 میچ کے دوران 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے سرانجام دیا۔انگلینڈکی سوفی ڈیوائن 18گیندوں پرففٹی بناکرورلڈ رکارڈ ہولڈرہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر رہی تھی، جبکہ پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں پاکستان کو دو۔ایک سے برتری حاصل ہے۔