اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )تیسرا ڈائمنڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ ا ی نائن ٹائیگر زنے جیت لیا۔ ڈائمنڈ گراونڈ میں کھیلے گئے فائنل میں ای نائن ٹائیگرز نے ایگل ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے مگر کوئی گول نہ کر سکے۔ای نائن ٹائیگرز کے احتشام نے ایکسٹرز ٹائم کے آخری لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔انہو ں نے ٹورنامنٹ جیتے والے ٹیم کو مبادکباد دیتے ہوئے ٹیم کو ٹرافی اور کیش پرائز جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
علی اعوان نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائز ر محمد ذیشان کو بھی مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں نوجوانوں کو صحت افزاءماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،نواجون ملک کا مستقبل ہیں،شہر میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے وزیر اعظم نے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔آنے والے دنوں میں شہریوں کوکھیلوں کی سرگرمیوں کو عام کرنے کیلئے مزید گراونڈ بنانے پر کا م کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود سپورٹس مین ہیں وہ کھیلوں کی بہتری کیلئے خود دلچسپی لیتے ہیں، فٹ بال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے وال کھیل ہے مگر بدقسمتی سے فٹ بال کی بہتری کیلئے پچھلے حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اسلام آباد میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے پر کام کریں گے تاکہ شہری زیادہ سے زیادی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں،جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں گے وہاں ہسپتالوں میں رش نہیں ملے گا۔