پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاوراور خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر میں چینی مارشل آرٹس کھیل ووشو( کنگفو ) خاموشی سے مقبولیت پانے لگا ہے، انٹر نیشنل مقابلوں میں ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے کئی میڈلز جیت کر ملک کانام روشن کیاہے ،نئے ابھر تے ہوئے باصلاحیت کھلاڑی وکیل آفریدی نے مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے دن رات مسلسل تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے مارشل آرٹس سیکھنے کا بہت شوق تھا،کیونکہ قبائلی علاقہ ضلع خیبر میں لڑکوں کو کراٹے کھیلتے ہوئے دیکھتے تھے ،تومیرے دک مین بھی شوق پیداہواکہ میں بھی مارشل آرٹس کھلاڑی بنوں اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنوںاور اسی خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے چینی مارشل آرٹس کھیل ووشو( کنگ فو)اور جاپانی کھیل کیوکشن کائی کراٹے سیکھنے کیلئے رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کو جوائن کرکے نجم اللہ صافی سے تربیت لینے لگا،انہوںنے کہاکہ اس قلیل مدت میں قومی وصوبائی کے کئی اعزازات پائے ہیں
نیشنل ووشوچمپئن شپ میں گولڈ میڈل ،جیتا،نیشنل گیمز میں سلور میڈلز لیا اور مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیاہے ،جبکہ صوبائی سطح پر کئی میڈلز جیتے ہیں ،اور اب ان کی نظریں انٹرنیشنل سطح پر میڈلز جیتنے پر مرکوزکئے ہوئے ہیں جن کے لئے بھر پورتیاریاں شروع کررکھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وکیل آفریدی کا کہناہے کہ یہ کھیل ملکی حالات کے پیش نظر بچوں میں حفاظت خود اختیاری کی بہترین تربیت ہے،یوں توملک میں کرکٹ کے مقابلہ میں قومی کھیل ہاکی بھی نوجوانوں میں مقبولیت پانے میں ناکام رہا، تاہم ملک کی حالات کے پیش نظرمارشل آرٹس، کیوکیش اور کنگ فوجیسے کھیل نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمی کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس یا خود مختاری کیساتھ دفاع کا ذریعہ سمجھے جانے لگا ہے۔رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی پشاور میں صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور انٹرنیشنل کھلاڑی وکوچ نجم اللہ صافی سے کنگ فو اور کیوکشن کراٹے کی تربیت لینے والے کھلاڑی وکیل آفریدی کاکہنا تھا کہ حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ہمارا ملک اس کھیل میں بہت پیچھے ہے،البتہ سابق ڈی جی سپورٹس جنیدخان کی کاوشوں سے صوبے میں دیگر کھیلوں کی طرح کنگ فوکراٹے کو بھی کافی فروغ ملاہے اور زیادہ سے زیادہ مر دوخواتین کھلاڑی اس کھیل کو سیکھنے لگے ہیں،امید ہے کہ موجودہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک بھی اسی جذبے کے سے کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کرینگے ۔سیلف ڈیفنس کے پیش نظر کنگ فوکراٹے اورمکس مارشل آرٹس کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو جائے ،توبہت سے کھلاڑی سامنے آئینگے اوراخراجات کی فکر کی بجائے مزید بہترانداز میں کھیل کی ترقی کا سوچ سکتے ہیں۔