اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا) کے جنرل کونسل کے اجلاس میں سابق صدر افضل جاوید کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرلی گئی، سینئر سپورٹس جرنلسٹ محسن علی کو آئندہ مدت کے لئے بلا مقابلہ صدر، زاہد یعقوب خواجہ کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی نششت پر راولپنڈی سے زاہد اعوان کو سنیئر نائب صدر جبکہ خواتین کی نمائندگی کے لئے روزینہ علی کو نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ گذشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت قائمقام صدر عارف محمود خان، پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوا، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی شکیل اعوان بھی موجود تھے۔ الیکشن کے لئے سابق صدر سینئر سپورٹس جرنلسٹ محسن علی کے مقابلے میں کسی نے کاغدات جمع نہ کرائے جس پر محسن علی متفقہ طور پر رسجا کے نئے صدر منتخب ہو گئے، سرپرست اعلی شکیل اعوان نے تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے عہدیداروں محسن علی کی قیادت ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ کام کریں گے، انہوں نےکہا کہ آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے اور میرے کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ میں نے ایمانداری کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے۔ واضع رہے کہ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے گذشتہ اجلاس میں سربراہ ناصر اسلم راجہ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی دیگر ممبران میں رضوان احمد اور محسن اعجاز شامل تھے۔ کمیٹی نے افضل جاوید کو کرپشن کے سنگین الزامات کا جواب دینے کے لئے مدعو کیا مگر انہوں نے اپنی صفائی کے لئے بیان دینے سے انکار کردیا۔ جس پر افضل جاوید کے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کہ جنرل کونسل کے ممبران منظور کرکے ان کی جگہ محسن علی آئندہ مدت کے لئے صدر منتخب کرلیا۔ نو منتخب صدر محسن علی نے سپورٹس رپورٹنگ کر نے والے تمام صحافیوں کو رسجا کا کونسل ممبر بنانے کا اعلان کر دیا ہے جس سے تمام صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔اپنے پیغام نے رسجا کے صدر محسن علی نے کہا کہ رسجا کو ایک بار پھر بہتری طریقے سے چلایا جائے گا اور تمام ساتھیوں ممبران کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی جس سے ایسوسی ایشن مضبوط ہو گی۔