باکسنگ کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ،امریکن نژاد میکسیکن باکسر اینڈی روئز نے اینتھونی جوشوا کو شکست دیدی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)امریکن نژاد میکسیکن باکسر اینڈی روئز نے اینتھونی جوشوا کو شکست دے کر باکسنگ کی تاریخ میں بڑا اپ سیٹ کر دیا، میکسیکن باکسر نے جوشوا کو ساتویں رائونڈ میں چت کر کے آئی بی ایف، ڈبلیو بی او اور ڈبلیو بی اے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹلز اپنے نام کر لئے۔میڈیسن سکائر گارڈن میں منعقدہ فائٹ میں میکسیکن باکسر اینڈی روئز نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اینتھونی جوشوا پر مکوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے جوشوا ساتویں رائونڈ میں نڈھال ہو گئے اور اسطرح ریفری نے اینڈی روئز کو فاتح قرار دے دیا

اسطرح اینڈی روئز ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن بننے والے پہلے میکسیکن باکسر بن گئے ہیں، انہوں نے جوشوا کو فائٹ کے دوران چار بار رنگ پر گرایا۔جوشوا نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اچھے باکسر نے شکست دی، انہوں نے جس طرح سے فائٹ کی اور ٹائٹل جیتا وہ قابل ستائش ہے، میں دوبارہ عالمی چیمپئن بننے کیلئے سخت محنت کروں گا۔

تعارف: newseditor