نوٹنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں دوسرا میچ کل انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود پُر امید ہیں کہ پاکستانی ٹیم میچ میں ضرور باؤنس بیک کرے گی۔انگلینڈ کے خلاف پیر کو ہونے والے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں بھرپور ٹریننگ کی۔بارش کے باوجود بھی پاکستانی پلیئرز فیلڈ میں رہے جب بارش تھمی تو کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ آصف علی کو بھی ہارڈ ہٹنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود پُر امید ہیں کہ ٹیم ورلڈ کپ میں باؤنس بیک کرے گی۔سابق آل راونڈر نے کہا کہ میچ ہائی اسکورنگ ہوسکتا ہے لیکن پاکستانی بولنگ میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ انگلینڈ کو 300 سے کم پر آوٹ کر دے، انگلینڈ کو بڑا اسکور کرنے کیلئے 300 گیندیں کھیلنی ہیں جبکہ پاکستان کو بس 10 اچھی گیندیں پھینکنی ہیں۔دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔ جب انگلش ٹیم میدان پر آئی تو ناٹنگھم میں تیز بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے گراؤنڈ کو کور کر دیا گیا اور پلییرز ڈریسنگ روم تک ہی محدود رہےجبکہ کچھ پلیئرز نے انڈور ٹریننگ کی۔