ایشیا کپ، پاکستانی بیٹنگ لائن دھوکہ دے گئی

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کی ٹیم 19.1 اوورز میں 121 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی ہے جس کے بعد سری لنکا کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف ملا ہے، تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کپتان ڈوسن شاناکا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 19.1 اوورز میں 121 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی

 

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، محمد رضوان 14، بابر اعظم 30، فخر زمان 13، خوشدل شاہ 4، افتخار احمد 13، محمد نواز 26، آصف علی اور حسن علی صفر، عثمان قادر 3، حارث رئوف 1 اور محمد حسنین بغیر کوئی سکور بنائے ناٹ آئوٹ رہے، سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا ڈی سلوا نے تین، مہیش تھیکا شاناکا اور پرمود مادھوشان نے دو دو جبکہ دھننجیا ڈی سلوا اور چمیکا کرونارتنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!