آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کی میزبانی کیلئے حکومت سےاجازت مانگ لی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے اپنی حکومت سے اجازت مانگ لی۔کرکٹ کی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ سیریز کی میزبانی کرنا ہے جس کے لیے بورڈ نے اپنی حکومت سے اجازت حاصل کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ پاک بھارت ویمن سیریز جولائی سے نومبر کے درمیان ہونا ہے اور یہ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئین شپ کا حصہ ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ویمن ورلڈ کپ 2021 کے کوالیفائیرز کا بھی تعین کرے گی، اگر بھارت کی جانب سے سیریز سے پیچھے ہٹا جاتا ہے تو پاکستان کو براہ راست پوائنٹس مل جائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی مینز کرکٹ ٹیموں کے مابین بھی 6 سال سے دوطرفہ سیریز نہیں ہوسکی ہے۔

تعارف: newseditor