آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ :آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کل پنجہ آزما ہوں گی

لندن ( سپورٹس لنک رپورٹ ) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل اتوار کو ا میگا ایونٹ کا 14 واں میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ لندن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے دو میچز کھیل چکی ہے اور اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ بھارت کی ٹیم نے ایک میچ کھیلا اور اس میں اس نے فتح حاصل کی ہے۔آسٹریلیا نے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں اس نے کالی آندھی کو مات دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں پروٹیز ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا جاندار آغاز کیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں دفاعی چیمپئنز اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کینگروز کے خلاف میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ دفاعی چیمپئن ا?سٹریلیا کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ ہر میچ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرؤں۔ مچل سٹارک نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ چھٹی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ پیش کرؤں۔

تعارف: newseditor