ٹائونٹن میں بھی پاکستانی ٹیم کا بارش سے استقبال،ٹریننگ سیشن متاثر، ویڈیو رپورٹ دیکھیں

ٹائونٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ٹائونٹن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر رہا اور کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کی۔پاکستانی کرکٹرز اتوار کی دوپہر کوپر ایسوسی ایٹس کائونٹی گراونڈ میں پریکٹس سیشن کیلئے پہنچے۔ کھلاڑیوں نے ابھی آدھا گھنٹہ وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز ہی کی تھیں کہ بارش نے ٹریننگ روکنے پر مجبور کردیا اور کھلاڑی واپس ڈریسنگ روم آگئے۔تاہم اہم میچ سے قبل تیاریوں کی اہمیت کو مانتے ہوئے پاکستانی پلیئرز نے انڈور نیٹس کا رخ کرلیا اور وہاں بھی بھرپور محنت کی۔

بارش رکنے کے بعد پلیئرز ایکبار پھر گراونڈ آئے اور آخر کا آدھا گھنٹہ کیچنگ پریکٹس کی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ پر امید ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کی تمام خامیوں پر قابو پالیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو بھی پریکٹس سیشن منعقد کرے گی ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ بدھ کو ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor