کراچی (ریاض احمد) لیثررلیگز نے ملیر کنٹونمنٹ میں 2مین لیگز کا آغاز کردیا ۔پہلی لیگ میں جی ایف اے اورنج ، جی ایف اے گرین، جی ایف اے یلواور میس بلیو نے لیگزمیں اپنے اپنے میچ جیت لئے۔جی ایف اے گرین کو 4-0کی واضح کامیابی حاصل ہوئی۔ ایف سی شارک، جی ایف اے وائٹ، جی ایف اے بلیو اور اسکارپشن ریڈ کو اپنے لیگ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 8ٹیموں پر مشتمل دوسری لیگز میں اسکارپشن یلو اور میس ریڈ کو اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جی ایف اے گرے، پی ایف اے بلیو ، جی ایف اے ریڈ اور پی اے ایف ریڈ کے میچز بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوئے۔86سگنل اور اسکارپشن بلیو کی ٹیمیں لیگز میںاپنے اپنے میچ ہار گئیں۔جملہ شریک ٹیمیں ہنوز ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی لیگز میں ہر ٹیم مقابل ٹیم کے ساتھ 2بار مدمقابل ہوگی۔ہر ٹیم 14میچز کھیلے گی۔تمام ٹیمیں ہر ہفتہ ایک میچ کھیلیں گی۔شبیرشریف شہید فٹبال اسٹیڈیم میں لیگز کا افتتاحی میچ وومین ٹیموں ایم ایل او اور جی ایف اے کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ ایم ایل او کی ٹیم نے ٹائی بریکر پر 3-1کی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔ آرگنائزرز کی جانب سے مین اوروومین ٹیموں کے مابین اسمال سائیڈڈ فٹبال کے میچز کا انعقاد کرنے کی کوشش سے دونوں جنس کی فٹبال کھیلی میں دلچپی بڑھے گی۔جس سے صحت مند سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔افتتاحی میچ میں ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ لیثر لیگز کے بریگیڈئر (ر) نصرت حیات خان، کرنل (ر) قاضی ندیم اﷲ، سی اواواسحق شاہ، ڈپٹی سی او اوززیب خان اورعامرخان، ریجنل منیجرسید شہروز رضوی ،لیگزمنیجر ریاض احمد، کوارڈنیٹرمحمد آصف، معازخان،زریاب ، وقاص عبدالرزاق ،آرگنائزرشہزاد جدون و دیگر بھی موجود تھے۔