ورلڈ کپ ، بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا سے میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم نیا عزم لیے بھارتی سورماؤں سے ٹکرانے کی تیاریوں میں لگ گئی، مانچسٹر میں گرین شرٹس نے انڈور ٹریننگ کی اور خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔قومی ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود نے فاسٹ باولر محمد عامر، وہاب ریاض، شاہین شاہد آفریدی ، حسن علی کو مفید مشورے دیئے، بیٹنگ میں بھی کھلاڑیوں نے زبردست ٹریننگ کی۔ اس دوران سینئر بیٹسمین محمد حفیظ اور شعیب ملک زیادہ دیر تک ٹریننگ کرتے رہے جنہیں مختلف مشکل گیندیں کرائی گئیں۔ اس دوران پروفیسرز نے چند بڑے شارٹس بھی کھیلے۔ادھر امید کی جا رہی ہے کہ کوہلی الیون کے خلاف سرفراز احمد الیون ٹیم میں دو تبدیلیاں کر سکتی ہیں

شاہین شاہ آفریدی کی جگہ شاداب خان کی واپسی ہو گی۔ آصف علی کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم مینجمنٹ حارث سہیل کو آزمانا چاہتی ہے تاکہ بیٹنگ کو تقویت مل سکے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کا مقابلہ بھرپور قوت اور حاضر دماغی سے کریں گے۔ ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پلان کے مطابق روایتی حریف کا مقابلہ کریں گے۔ ہم اتنے بڑے میچ میں پرسکون انداز اور اطمینان سے کھیلیں گے۔

ہم گزشتہ میچوں میں مسلسل بہترین پرفارم کر رہیہیں اسی لیے ہم میچ کا پریشر نہیں لے رہے۔ میگا ایونٹ کے دوران دو فتوحات نے بھی ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے۔نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ ڈرا ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم نے قیمتی دو پوائنٹس ضائع کر دیئے کیونکہ بارش نے میچ ہونے نہیں دیا لیکن ماضی کو بھول کر آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہماری منزل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنا ہے۔

error: Content is protected !!