پشاور(سپورٹس نک رپورٹ)خیبر پختونخوامیں 33 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند ہے ا س سے صوبے کا سافٹ امیج دنیا بھر میں روشن ہوگا، صوبائی حکومت کے تعاون اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ نیشنل گیمز سے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک بھر سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کاایک بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی ذاتی کوششوں کی بدولت ان گیمز کا انعقاد پشاور میں کیاجارہا ہے جس سے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ ملک بھرکے کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کھیلوں کے لئے موضوع شہر ہے یہی وجہ ہے کہ سابق دور حکومت میں اسے سٹی آف سپورٹس کا درجہ دیاگیاتھاکیونکہ نامساعد حالات میں بھی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سید عاقل شاہ کی قیادت میں مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے نہ صرف صوبائی بلکہ قومی اور انٹر نیشنل سطح کے متعدد مقابلے منعقد کروائے گئے اور دنیاکو پیغام دیاکہ خیبر پختونخوامیں بسنے والے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ آمن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ،انہوںنے کہاکہ اس شہر نے متعددبار نیشنل گیمز کی بہتر طریقے سے میزبانی کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر)عارف حسن ،سیکرٹری جنرل خالد محمود اوردیگر حکام نے ایک اچھا فیصلہ کرکے قومی گیمز کو پشاور میں منعقد کرانے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔