پاکستان سپورٹس بورڈ ورکرز یونین کی قیادت کا ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سے اظہار تشکر

 

پاکستان سپورٹس بورڈ ورکرز یونین (سی بی اے) کی قیادت کا ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سے اظہار تشکر

 

اسلام اباد ; پاکستان سپورٹس بورڈ ورکرز یونین (سی بی اے) کی قیادت نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری کی پاکستان سپورٹس بورڈ آمد پر ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

یونین کی قیادت نے وفاقی وزیر کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایس بی کے محنت کشوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کیاہے۔

 

اس موقع پر سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی، ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو، یونین کے صدر سید مسعود بخاری، سیکرٹری جنرل اشتیاق احمد اعوان، چیئرمین سید نعیم حیدر شاہ ودیگرعہدیداران بھی موجود تھے۔

 

 

error: Content is protected !!