راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)بین الاقوامی سطح پر41 میڈلز جیتنے والے مختلف ٹیموںکے 83کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری، پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے 3کروڑ 26لاکھ روپے انعامی رقم تقسیم کرنے کااعلان، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا 20جون کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ خصوصی تقریب میںانعامی رقم تقسیم کریں گی۔ پی ایس بی کے ڈائریکٹر محمداعظم ڈار کے مطابق چوتھی اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ، باکو آذربائیجان 2017میں 3سلور اور8برونز میڈل، پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز، اشک آباد ترکمانستان 2017میں 3گولڈ، 3سلور اور16برونزمیڈلز، اٹھارویں ایشین گیمز، جکارتہ انڈونیشیا 2018میں 4برونزمیڈلز، تیسری سمر یوتھ اولمپک گیمز،بیونس ایئرز ارجنٹینا ،2018میں 1برونز میڈل اور ایشین پیرا گیمز ،جکارتہ انڈونیشیا 2018میں 2گولڈ، 1 برونز میڈلز جیتنے والے 83انٹرنیشنپ پاکستانی کھلاڑیوں میں مجموعی طورپر 32.600ملین روپے تقسیم کئے جائیں گے۔اس ھوالے سے خصوصی تقریب 20 جون 2019 کو دن 2 بجے روڈھم ہال، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میںمنعقدہوگی۔ قومی اتھلیٹس کو نیشنل یونیفارم پہن کر تقریب میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔