پاکستان بھارت ٹاکرا،بارش سے متاثرہ میدان کو کیسے خشک کیا جا رہا ہے؟

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ) دور جدید میں نت نئے آلات سے گراؤنڈ کو خشک کیا جاتا ہے لیکن ان آلات کا پاکستان میں تصور ہی موجود نہیں ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہوگا لیکن رات بھر اور صبح ہونے والی بارش نے آؤٹ فیلڈ کو شدید متاثر کیا ہے۔گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں کیچڑ بن گیا ہے،

ایسے میں گراؤنڈ اسٹاف نے جدید اور جمبو سائز الیکٹرک ہیٹر لگا کر گراؤنڈ کو خشک کرنے کی کوشش کی ہے۔یہ گراؤنڈ دنیا کے جدید میدانوں میں سے ایک ہے جہاں جدید آلات ہیں اور یہ ہیٹر انگلینڈ میں عام ہیں ان کو گراؤنڈ میں نصب کرکے خشک کیا جارہا ہے۔دور جدید میں نت نئے آلات سے گراؤنڈ کو خشک کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ان آلات کا تصور ہی موجود نہیں ہے اور اگلے کئی سال تک یہ آلات آنے کا امکانات بھی نہیں ہے۔مانچسٹر میں دن کو دھوپ نکل آئی اور شام کو بارش شروع ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہوگا۔

error: Content is protected !!