بھارتی میڈیا نے کن دو پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دیدیا؟

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی صحافیوں نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر اور بابر اعظم کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ایک بھارتی صحافی نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتیوں نے بھی پاکستان کو سپورٹ کیا تھا۔بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بہترین سلیکٹر ہیں ، اگر میچ میں بابر اعظم نے سینچری بنادی تو وہ ہیرو بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم چل گئے تو بھارت کیلئے مشکل ہو سکتی ہےجبکہ محمد عامر کا روہت شرما اور کوہلی سے زبردست مقابلہ رہتا ہے۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ بہترین ہوتے ہیں، مگر آئی سی سی ورلڈکپ کے ہونے والے کل کے میچ پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔بھارتی صحافیوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے مگر کل کے میچ میں جس نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے تاہم بھارت کی ٹیم کو زیادہ فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔

دوسری طرف پاکستان کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں وجے شنکر کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ اوپننگ بلے باز دھون کی انجری کے بعد روہت شرما اور راہول اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کلدیپ یادو کی جگہ محمد شامی کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔

تعارف: newseditor