کھلاڑیوں کے لیے غلیظ الفاظ استعمال نہ کریں،محمد عامر

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے غلیظ الفاظ استعمال نہ کریں تاہم شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم کم بیک ضرور کرے گی، اسے سپورٹ کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ محمد عامر نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں 10 اوورز میں 47 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

تعارف: newseditor