قومی آرچری ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز کل اسلام آباد میں ہونگے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلزکل ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے آرچری سنٹر میں ہوںگے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ ٹرائلز کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے آرچرز حصہ لے سکتے ہیں۔تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین عبدالرزاق گل جبکہ دیگر ممبران میں صوبیدار افیسر خان اور ناصر محمود شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم آئندہ برس مارچ میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جانے والی 13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز میں کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔

error: Content is protected !!