ایون مورگن نے روہیت شرما کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

اولڈ ٹریفورڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے ون ڈے اننگزمیں17 چھکے لگا کر بھارتی اوپنر روہیت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 24 ویں میچ میں ایون مورگن نے افغانستان کے خلاف برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 71 گیندوں پر 148 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اُن کی اننگز میں 17چھکے شامل تھے، جو کسی بھی بیٹسمین کے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کی تعداد ہے۔اس سے قبل بھارت کے روہیت شرما نےنومبر 2013ء میں آسٹریلیا کے خلاف بنگلورمیں 209 رنز کی اننگز میں 16 چھکے لگائے تھے۔جنوبی افریقا کے اے بی ڈیولیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے چھکوں کی تعداد بھی 16، 16 ہے۔

تعارف: newseditor