خیبر پختونخوا نیشنل ہاکی لیگ ،پشاور فالکن نے ڈی آئی خان اسٹائلئنزکو شکست دیدی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پہلی خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور فالکن نے ڈی آئی خان اسٹائلنزکو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے آٹھ گول سے شکست دی ، تفصیلات کے مطابق پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے سلسلے میں پشاور فالکن اور ڈی آئی خان کی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوا جو پشاور فالکن کی ٹیم نے پانچ گول سے جیت لیا ، میچ کے آغاز میں ہی پشاور فالکن کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ،

پشاور کی ٹیم کی جانب سے جنید اور حنان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو گول کئے جبکہ نویز اور عثمان نے ایک ایک گول کیا پہلے ہاف تک پشاور فالکن کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی ، دوسرے ہاف میں ڈی آئی خان کی ٹیم کی طرف سے کریم ، اعجاز نے گول کئے یوں کے پی نیشنل ہاکی لیگ کا یہ مقابلہ تین کے مقابلے میں پشاور فالکن کی ٹیم نے آٹھ گول سے جیت لیا.ٹورنامنٹ میں آج چار میچز کھیلے جائینگے جس میں دو میچز ڈی آئی خان اور دو میچز بنوں میں کھیلے جائینگے ۔

error: Content is protected !!