عالمی کپ کرکٹ،بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ کا ٹاس کس نے جیتا؟

ساؤتھپٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ساؤتھپٹن کے روز بول گراؤنڈ میں آج بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ٹورنامنٹ میں افغانستان کی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچ میں ہی ناکامی کا سامنا کیا ہے۔جب کہ بھارت نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جس میں تین میں کامیابی حاصل کی اور ایک بارش سے متاثر ہوگیا۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے بھارت چوتھے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان سب سے آخر یعنی دسویں نمبر پر ہے۔

تعارف: newseditor