کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عبدالرحمن بلوچ نے ایک اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ عادل اسپورٹس ڈسٹرکٹ ملیر سمیت سندھ کے کسی بھی رجسٹرڈ فٹبال کلب کے ٹورنامنٹ کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں اورڈسٹرکٹ صدور و سکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی مشکلات سے بچنے کے لیئے کسی بھی غیر قانونی عمل سے گریز کرتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے احکامات کی لازمی پابندی کریں۔سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ یہ تمام ضلعی عہدیداران کی ذمہ داری ہے کہ فٹبال کے فروغ میں وہ اپنا مثبت کردار کریں اور اس کی سرگرمیوں میں بلا جواز رکاوٹ ڈالنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر قانون اورضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔