راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

 

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا 19 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

 

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کیا گیا۔

 

یہ ریکارڈ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پنڈی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بناکر توڑا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں پر 336 رنز بنائے۔ اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 329 رنز کا تھا۔ یہ ریکارڈ پاکستان نے 2004 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔ سیریز کے بقیہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

 

یہ بھی ذہن میں رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ زمبابوے کے پاس۔ 2004 میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 104 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے صرف 18.1 اوور میں سات وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔

 

 

error: Content is protected !!