کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) انجینئر سید اشفاق حسین شاہ ، صدر ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ہدایت پرلیفٹیننٹ کرنل(ر) فراست علی شاہ، قائمقام سیکریٹری جنرل ، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کوءٹہ اور ایبٹ آباد کے فٹبال ہاوَسز کا کنٹرول اور چارج لینے کیلئے19اور20جون 2019کو لیٹر جاری کیے ہیں جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اکبر رئیسانی ، سیکریٹری، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن فوری طور حاجی محمد سعید ، سابق سیکریٹری ، بی ایف اے سے کوءٹہ فٹبال ہاوَس اور میجر (ر) ذوالفقار احمد،رکن، پاکستان فٹبال فیڈریشن، ایبٹ آباد فٹبال ہاوَس کامتعلقہ کوارڈنیٹرسے فوری چارج لیں اور فٹبال ہاوَس کی حوالگی کی دستاویزاور بلڈنگ انوینٹری 10روز کے اندر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ارسال کریں ۔ واضح رہے کہ 12دسمبر 2018کو عدالتی حکم پر انہی کی زیرنگرانی ہونے والے پی ایف ایف الیکشن میں انجینئر سید اشفاق حسین شاہ پینل کو واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ معزز ایپکس کورٹ نے کامیاب امیدواروں کا 24دسمبر 2018کوکامیابی کا آرڈر جاری کیا جس میں نومنتخب باڈی کو ورلڈ وائیڈ پاکستان کی نمائندگی کے اختیارکو تسلیم کیا گیا تھا۔