پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اب کس ملک کے باکسرز کو ہنر سکھائیں گے؟

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اب سعودی عرب کے نوجوان باکسرزکو بھی باکسنگ کا ہنر سکھائیں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر نے 25 جون کو جدہ میں ٹریننگ کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب میں موجود نوجوان باکسرز سے کہا ہے کہ وہ آئیں اور ان کی نگرانی میں بھرپورٹریننگ حاصل کریں۔عامر خان کا مقابلہ آئندہ ماہ بھارتی باکسرنیرج گویت کے ساتھ شیڈول ہے۔ یہ مقابلہ 12 جولائی کو جدہ میں ہوگا۔ عامر خان نےاعلان کر رکھا ہے کہ وہ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی شکست کا بدلہ لیں گے۔یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل پاکستانی باکسرز کو بھی باکسنگ کی ٹریننگ دے چکے ہیں۔

تعارف: newseditor