پاکستان کو ایشین تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) کورونا کرائسز میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ، ایشین تھروبال فیڈریشن نے پاکستان کو ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو کورونا کرائسز کے دوران پہلے بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی

ایشین تھروبال فیڈریشن کی چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی جس میں بھارت، ملائیشیا، سری لنکا، انڈونیشیا، سنگاپور، بنگلہ دیش سمیت دس ممالک شرکت کریں گے۔سیکرٹری پاکستان تھروبال مقبول آرائیں نے کہا کورونا کرائسز کے باوجود ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو ملنا بڑی کامیابی ہے۔ چیمپئن شپ کی میزبانی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اورسپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔ کورونا کرائسز میں ایشین چیمپئن شپ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔

error: Content is protected !!