دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس، ملکی و غیر ملکی ٹیمیں گلگت پہنچ گئیں

گلگت( سپورٹس لنک رپورٹ) دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس میں شرکت کے لئے پنجاب۔کے پی کے ۔سندھ۔ بلوچستان ۔اسلام آباد۔ ایس ایس جی سی ۔واپڈا ۔پاکستان آرمی اور پی او ایف واہ کی ٹیموں کے علاوہ دو غیر ملکی ٹیمیں سری لنکا اور افغانستان گلگت پہنچ گئی ہیں۔ 27جون کو گلگت سے شروع ہونے والی ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس میں حصہ لیں گیں۔ چار مرحلوں میں خنجراب پاس تک ہونے والی اس ریس میں پروفیشنل کیٹگری میںپاکستان سے 66اور افغانستان اور سری لنکا کے چھ۔چھ کھلاڑی شریک ہونگے۔ جبکہ اوپن کیٹگری میں20 کے قریب کھلاڑی شرکت کریں گے۔ریس کے چیف آرگنائزر عثمان احمد کمشنر گلگت کے مطابق ایونٹ لے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انکا کہنا تھا کہ انکی اور انکی پوری ٹیم کی بھرپور کوشش ہے کہ اپنے معزز مہمانوں کو اس ایونٹ کے دوران کسی قسم کی کمی نہ ہونے دیں۔

عثمان احمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پی سی ایف کے سیکر ٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کی کوششوں سے یوسی آئی نے اس ریس کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے انٹرنیشنل کومیشر ماجد نصیری کونامزد کیا ہے ۔ جسکا تعلق ایران سے ہے انہوں نے بتایا کہ وہ بھی اس ایونٹ کو منعقد کرانے کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔ پی سی ایف کے نائب صدور ہارون جنرل اور نثار احمد سمیت دیگر ٹیکنیکل آفیشلز اس ایونٹ کی تکینکی طور پر کامیاب بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عثمان احمد کا کہنا تھا کہ پہلی ٹورڈی خنجراب کے بعد اب ہم دوسری کامیاب ریس منعقد کرنے جارہے ہیں اور انشاء اللہ اس ایونٹ کو نہ صرف ہم اپنے سالانہ کلینڈر کا حصہ بنائیں گے بلکہ پی سی ایف کی مدد سے اسے یوسی آئی کے کلینڈر کا حصہ بنائیں گے۔

تعارف: newseditor