انگلینڈ کی شکست کے بعد پاکستان اب کس طرح سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے

1- پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بقیہ تینوں میچز جیتنے ہوں گے ، اگر پاکستان تینوں میچز جیتا تو انگلینڈ کی ایک شکست کا بھی فائدہ پاکستان کو ہوجائے گا۔

 2- اگر پاکستان ٹیم تین میچز میں سے دو میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کے آئندہ دونوں میچز میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

3- اس کے علاوہ اگر پاکستان 2 میچز جیتتا ہے، انگلینڈ اپنے دونوں میچز ہار جاتا ہے تو پاکستان کو بنگلادیش کی 2 شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اگر بنگلادیش ایک میچ جیت گیا تو سیمی فائنل کی دوڑ کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں رن ریٹ کے اعتبار سے بنگلادیش کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے۔

فوٹو: آئی سی سی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے بعد بنگلادیش اور افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے جبکہ انگلینڈ کے اگلے دو میچز مضبوط حریفوں بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہیں۔اسی طرح بنگلادیش کے اگلے میچز بھارت اور پاکستان سے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں ، 2 میں کامیابی ،3میں شکست اور ایک میچ بارش کی نظر ہو نے کی وجہ سے 5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔جبکہ نیوزی لینڈ اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے،کیوی ٹیم نے 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر مو جود ہے۔

تعارف: newseditor