پی سی بی اور عماد وسیم کے درمیان دوبارہ رابطوں کا آغاز ہوگیا ؟

پی سی بی اور عماد وسیم کے درمیان دوبارہ رابطوں کا آغاز ہوگیا۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے بعد دوبارہ عماد وسیم کو فون کیا اور کہا کہ پاکستان کو آپکی ضرورت ہے ہم چاہتے ہیں

آپ پاکستان کی طرف سے کھیلیں۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا بھی عماد وسیم سے رابطہ ہوا ،وہاب ریاض نے عماد وسیم کو پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس پر مبارکباد دی۔

چیف سلیکٹر اور کپتان نے عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دیا۔جبکہ عماد وسیم نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے مشورے کا وقت مانگ لیا۔

اور عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے چیف سلیکٹر اور کپتان کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا اور گارنٹی مانگ لی۔

error: Content is protected !!