فٹ سال نیشنل پلیئر مبشر رفیق سنجرانی 2 سال کے لئے معطل ‘عدنان سمیع

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے قومی کھلاڑی مبشر رفیق سنجرانی کو آئندہ دو سال کے لئے معطل کر دیا ۔ اسلام آباد سے موصولہ تفصیلات میں پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان سمیع نے اپنے اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ مبشر رفیق سنجرانی پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے خلاف غیر آئینی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔انہیں ماہ اپریل میں اپنے دفاع میں انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ چوہدری منظور احمد کی زیر صدارت انضباطی کمیٹی کے اجلاس میںپاکستان فٹ سال فیڈریشن کوسفارش کی گئی کہ مبشر رفیق سنجرانی انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔لہٰذافیڈریشن کے احکامات کی پابندی نہ کرنے پر انہیں2سال کیلئے معطل کیا جائے۔ملک مہربان علی کی زیر صدارت پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے اجلاس میں مجلس عاملہ نے انضباطی کمیٹی کے فیصلے کی اتفاق رائے سے توثیق کردی۔ مبشر رفیق سنجرانی اب آئندہ دو سال تک فٹ سال کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ملک کی تمام متعلقہ ایسوسی ایشنوں کو فیڈریشن کے مذکورہ فیصلے سے متعلق لیٹر جاری کردئے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor