رائزنگ اسٹار ٹررافی کا فائنل ملیر جیم خانہ اور فیصل جیم خانہ کے مابین 30جون کو ہوگا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رائزنگ اسٹار سی سی کے زیر اہتمام منعقدہ رائزنگ اسٹار ٹرافی کا فائنل ملیر جیم خانہ اور فیصل جیم خانہ کے مابین 30جون کو پاک اسٹار گراؤنڈ ملیر پر کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام پر پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق ممبر گورنر بورڈ اور سابق صدر کے سی سی اے,ساڑھے 4بجے شام بحیثیت مہمان خصوصی فائنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑیو میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کریں گے۔ صدر تقریب کی نشست انتظار احمد، صدر، کے سی سی اے زونIVسنبھالیں گے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ فائنل الیون کا انتخاب میچ سے قبل کیا جائے گا۔ملیر جیم خانہ کے جس اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اعظم حسین، دانیال احسن، محمد وقاص، خرم منظور، حارث علی، عاریز کمال، زہیب شیرا، اسد اﷲ حمزہ، محمد اسد، عماد عالم، ذیشان حیدر، کہف پٹیل، عاطف علی زیدی، حارث ایاز، روہیب احمد اورحاشر انصاری شامل ہیں جبکہ فیصل جیم خانہ کا اسکواڈ محمد بلال، عرفان علی، وسیم عباس، صہہیب شکیل، بلال منظور، ایس ایم عاصم، حنیف آزاد، مقصود حفیظ، شاہ زیب احمد، حسن جاوید، صماما رشید، عباد خان، عبداﷲ غوری اور فرحان بھٹی پر مشتمل ہوگا۔فرسٹ کلاس ایمپائرز امتیاز اقبال اور عزیز رحمن فائنل میچ کو سپروائز کریں گے جبکہ ٹیسٹ اسکورر سلمان حسین کاظمی ہونگے۔

error: Content is protected !!