عالمی کپ 2011،عبدالرزاق نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2011ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ڈسپلن کے بڑے معاملات تھے،ٹیم کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے، وہاں شعیب اختر کی گیندوں پر وکٹ کیپر کامران اکمل نے جان بوجھ کر راس ٹیلر کے کیچ گرائے اور ہم اس میچ میں جیت سے بہت دور چلے گئے۔265ون ڈے میچوں میں 31.83کی اوسط سے 269وکٹ حاصل کرنے والے عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پالے کیلے میں آخری اوور کرنے کے لئے کوئی تیار نہ تھا، کپتان شاہد آفریدی فاسٹ بولر شعیب اختر سے گیند کرانے کے حق میں نہیں تھے، عمر گل کے اوورز پورے ہو چکے تھے، مجبوراً مجھ سے 49واں اوور کروایا گیا، جب کہ میں تو کافی عرصے سے آخری اوور کرواتا ہی نہیں تھا، اسی وجہ سے میرے آخری اوور میں 19رنز بن گئے تھے۔

تعارف: newseditor