لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 26ویں جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں، جمعہ کے روز گرلز ڈبلز کا فائنل کروماٹیکس کی فاطمہ اور کلثوم نے جیت لیا، فائنل میں واپڈا اور پنجاب کی پرنیا اور زینب کو 3-2سے شکست دی، گرلز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں کروماٹیکس کی فاطمہ اور کلثوم نے سندھ کی ثمن اور حور کو 3-0، دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کی پرنیا اور زینب نے سندھ کی ماریہ اورحائقہ کو 3-1 سے شکست دی۔
بوائز ڈبلز کا فائنل پاک آرمی کے فیضان اور عمام نے جیت لیا، فائنل میں فیضان اور عمام نے سندھ کے فرقان اور کیف کو 3-1سے شکست دی، سیمی فائنل میں پاک آرمی کے فیضان اور عمام نے پنجاب کے دائود اور عثمان کو 3-0سے شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے فرقان اور کیف نے واپڈا کے شاہ خان اور باسط کو 3-1سے ہرایا ۔