سست(سپورٹس لنک رپورٹ )دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلہ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے کامیابی سمیٹ لی ۔ واپڈا کے اویس خان نے مطلوبہ فاصلہ 2;58;23;58;23 میں طے کیا ۔ بائیکستان کے سائیکلسٹ شاہ ولی 2;58;23;58;24 کے وقت کے ساتھ دوسرے ، واپڈاکے سائیکلسٹ عزت اللہ 2;58;25;58;08 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔دوسرے مرحلے میں چوتھی پوزیشن واپڈا کے نثار احمد،پانچویں پوزیشن ایس ایس جی سی کے غلام حسین جبکہ چھٹی پوزیشن آرمی کے عابد صدیق کے نام رہی۔ گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہنزہ سے ہوا۔ ایونٹ کا یہ تیسرا م مرحلہ ہنزہ سے شروع ہوکر سست کے مقا م پر اپنے اختتام کو پہنچا یہ مرحلہ 92کلو میٹر پر محیط تھا۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 83 میں سے77نے کھلاڑیوں نے ریس مکمل کی تھی۔ جبکہ چھ کھلاڑی ڈس کوالیفائی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز مکمل ہونے والے 3 ریس کے دوسرے اور خطر ناک ترین مرحلے میں ریس میں شرک سبھی سائیکلسٹوں نے ریس فنش کی۔